انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید عبدالحق رضوی ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ محکمہ تعلیمات ولد جناب سید عبدالغنی مرحوم ایڈوکیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد 11 جون کی صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین بعد نماز ظہر درگاہ حضرت بغدادی صاحبؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد نور قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966282821 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد عبدالصمد ( وظیفہ یاب آفس سپرنٹنڈنٹ اکسائز ڈپارٹمنٹ ) ولد جناب محمد عبدالقدیر مرحوم کا بعمر 75 سال بروز چہارشنبہ 12 جون کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کے قبرستان نزد چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 14 جون مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں بعد عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182517047 ۔ 8897278895 پر ربط کریں ۔۔