حیدرآباد۔ 22 اگسٹ ۔ (راست) جناب عاطف حبیب حسن عباس بن الشیخ بوبکر ولد حبیب حسن عباس بن الشیخ بوبکر کا 21 اگسٹ، بروز پیر انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 22 اگسٹ بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت بود علی شاہ ؒقبرستان نورخان بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 24 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز عصر(5 بجے ) جامع مسجد چوک میں مقر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9948428205 پر ربط کریں۔
٭٭ بانی و سکریٹری فردوس جونیر کالج و آغائی جونیر کالج محترمہ دلاور فردوس زوجہ ڈاکٹر نواب محمد آفتاب علی خاں مرحوم کا 20 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 اگست کو مسجد درگاہ حضرت آغا محمد داؤد صاحب قبلہ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اگست جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت آغا محمد داؤد صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799991795 ۔ 9959114786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خورشید علی ولد جناب محمد محبوب علی عمر 69 سال ساکن دبیر پورہ کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ کملی والے شاہ صاحبؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ناگا باولی بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9701537889 پر ربط کریں ۔۔