حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد لیاقت پاشا ولد جناب محمد غیاث الدین ساکن عیدی بازار کا بعمر 60 سال 23 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد صالحین کمہارواڑی ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین متصل اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985000749 ۔ 7867869495 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا واحد بیگ ولد مرزا جعفر بیگ کا 23 اگسٹ، بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد رحمتین ( چندرائن گٹہ ) میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سہ یوم 25 اگسٹ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد رحمتین میں مقر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801517888پر ربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر سید ظہیراقبال ولد سید مجیب الدین کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد دلشادنگر میں 24 اگست بروز جمعرات بعد نماز فجر ادا کی جائے گی۔ تدفین اے بیاٹری لائن شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919046386 یا 9246560822 پر رابطہ کریں۔
٭٭ جناب سالم بن عبدالقادر بامالم ولد جناب عبدالقادر بن محمد بامالم عرف سالم پہلوان کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خان مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 25 اگسٹ کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خان میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8328680426 یا 9885011468 پر ربط کریں۔
آسٹریلیا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ ذکیہ یوسف زوجہ جناب یوسف مرحوم (سابق ساکن کٹل گوڑہ حیدرآباد ) کا بروز اتوار 20 اگست 2023 کو ایوسٹان سُوت ( اڈیسٹو ) آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد خلیل ایوسٹان میں ادا کی گئی اور تدفین ایوسٹان سُوت میں بروز پیر 21 اگست کو عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995181776 پر ربط کریں ۔۔