انتقال

   

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (راست) جناب محمد ناصر الد جناب محمد عبدالقادر مرحوم ساکن زیبا باغ آصف نگر کا 7 ستمبر 2023 کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مکرم جاہ زیبا باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان موڑائی گنبد دودھ باولی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9 ستمبر ہفتہ بعد عصر مسجد مکرم جاہ زیبا باغ آصف نگر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبر 8121305778 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ابرار الدین ولد جناب محمد سردار الدین کا بعمر 78 سال بروز جمعرات7 ستمبر 2023 کی صبح انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چھ دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد بلالؓ ایرہ کنٹہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573778626 یا 8686337786 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ صبیحہ سلطانہ عرف شاکرہ بیگم زوجہ سید انور حسینی دختر میر محمد انیس پٹیل منگل پلی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 9 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد قباء تالاب کٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9397396903 یا 9885281095 پر ربط کریں۔