انتقال

   

نارائن کھیڑ /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید عظیم الدین ولد سید جمال الدین مرحوم متوطن نارائن کھیڑ کا بعمر 69 سال ان کی قیام گاہ واقع اتاورپیٹ نارائن کھیڑ میں انتقال ہوگیا ۔ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین قدیم قبرستان نارائن کھیڑ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9490009040 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ مرحوم سید عظیم الدین محمد کوثر محی الدین نمائندہ اعتماد نارائن کھیڑ کے برادر نسبتی تھے ۔