امریکہ میں انتقال
حیدرآباد/20 ستمبر ( راست ) جناب سید ریاض احمد ولد سید محمد رضوی مروم کا 18 ستمبر 2023 کو بعمر 84 سال ورجینیا واشنگٹن امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 ستمبر کو بعد ظہر واشنگٹن میں ادا کی گئی اور امریکہ میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ریاض احمد سال 1996 میں بنکاک میں منعقدہ ایشین گیمس میں ہندوستان سے والی بال ٹیم میں حصہ لیا تھا ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9381981712 یا 8142629809 پر ربط کریں ۔
انتقال
حیدرآباد /20 ستمبر ( راست ) جناب قیوم قریشی ولد محمد عبدالمقتدر قریشی ساکن ملک پیٹ کا 18 ستمبر 2023 بروز پیر کو بعمر 57سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ضیاء الحق ملک پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت عباداللہ شاہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 22 ستمبر کو بعد عصر مسجد ضیاء الحق میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8106857781یا 9701538363 پر ربط کریں ۔
انتقال
٭٭ محترمہ محمود النساء بیگم زوجہ محمد یوسف علی مرحوم موظف ہیڈ ماسٹر کندی منڈل کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 ستمبر بروز پیر بعد نماز عشاء جامع مسجد کندی منڈل سنگاریڈی ضلع میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد کندی احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 21 ستمبر جامع مسجد کندی میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963423392/ 9848018963 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ فہمیدہ بیگم عرف مہہ جبین زوجہ جناب محمد روف الدین قادری بنت جناب طاہر علی ساکن نواب صاحب کنٹہ کا چہارشنبہ 20 ستمبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد تاڑبن میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور قبرستان عیدگاہ میر عالم ( تاڑبن ) میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 22 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد تاڑبن میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441020787/ 8374702211 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ طیبہ سعید زوجہ احمد سعید خان مرحوم بنت عباس حسین کا 20 ستمبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز فجر مسجد شطاریہ دبیرپورہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین آبائی قبرستان متصل مسجد قادریہ چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963071786/ 9908112213 پر ربط کریں ۔
انتقال
نظام آباد:20/ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )روزنامہ نمستے تلنگانہ کے سینئر صحافی محمد معین الدین کے والد محمد ابراہیم صاحب متوطن یلاریڈی حال مقیم آٹو نگر نظام آباد کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد کچیان میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ پر عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد معین الدین کے سیل نمبر 9951907862 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں