حیدرآباد 21 ستمبر (راست) جناب ابوبکر ولد محب علی ساکن الجبیل کالونی فلک نما ریٹائرڈ ملازم اسٹیٹ بینک آف انڈیا (میر عالم منڈی برانچ) کا بعمر 78 سال 21 ستمبر بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد صالحین الجبیل کالونی فلک نما میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ مغل فقیر کا تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9618094557 یا 9912748659 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد صالحین فلک نما میں مقرر ہے۔
ll حافظ اشفاق حسین ولد محمود حسین مرحوم ساکن تالاب کٹہ کا بعمر 53 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 ستمبر 2023 ء بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد فتح شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849429387 یا 9052219315 پر ربط کریں۔
ll الحاج سید اعظم حسینی ( سلیم ) ولد الحاج سید یوسف حسینی مرحوم کا 20 ستمبر 2023 کو مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ میں بعد فجر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ احاطہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 ستمبر بروز جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885199685 پر ربط کریں ۔