حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب صمد بن مقبول ولد مقبول بن محفوظ کا بعمر 35 سال 19 دسمبر 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ 21 دسمبر جمعرات کو فاتحہ سیوم بعد نماز عصر یکمینار مسجد ، اے جی کالونی ، ایرا گڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246337115 ۔ 9581099777 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ابراہیم شریف ولد جناب حسین شریف مرحوم ساکن قاضی پورہ کا بعمر 57 سال ، 19 دسمبر چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قوت الاسلام ، قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 دسمبر بعد عصر مسجد قوت الاسلام قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9299607127 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زبیدہ بیگم زوجہ جناب سید فخر الدین مرحوم کا منگل 19 دسمبر کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ ، ریاست نگر عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ریاست نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9515739619 پر ربط کریں ۔۔