انتقال

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( راست ) جناب محمد الیاس احمد متین ولد جناب محمد یوسف مرحوم کا پیر 15 جنوری کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد خورشید جاہی حسن آباد سنتوش نگر میں منگل 16 جنوری کو بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179790187 یا 9502785778 پر ربط کریں۔
سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد۔/17 جنوری، ( راست ) محمد منور حسین ولد محمد اقبال حسین ساکن سعادت نگر شاہین نگر کا بعمر 54 سال (سعودی عرب ) میں 15 جنوری 2024 بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز عصر سعودی عرب میں ادا کی گئی اور تدفین منفوہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جامع مسجد سید احمد شاہ سعادت نگر میں بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9505596557 پر ربط کریں۔
برطانیہ میں انتقال
حیدرآباد۔/17 جنوری، ( راست ) جناب نذر مصطفی ولد سرج الدین کا برطانیہ میں 17 جنوری کی رات بعمر 94 سال انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703671596 یا 9849837128 پر ربط کریں۔