گلبرگہ 8مئی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ممتاز این آر آئی جناب انجنئیرسید نیر خورشید کے بموجب ان کی خالہ محترمہ سیدہ اختر النساء بیگم اہلیہ ممتاز کانگریسی قائد جناب فاضل افضل جاگیر دار مرحوم ، سابق صدر نشین افضل پور پنچایت راج کا بعمر 85سال 5مئی کی رات 11.30بجے انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ان کے فرزندان پروفیسر جاوید افضل، انجنئیر عابد افضل ، این آر آئی ، انجنئیر خالد افضل اور تحسین افضل کے علاوہ 2بیٹیاں ہیں ۔ تدفین 6مئی بروز پیر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مسجد محل افضل پور کے قبرستان میں بعد نماز عشاء عمل میں لائی گئی ۔ ایم اے حکیم شاکر ، علاء الدین پٹیل ایڈوکیٹ ، سلیم پاشاہ ، الیاس احمد ، انورپٹیل ایڈوکیٹ ، پروفیسر جعفر پٹیل ، عارف افضل جاگیر دار ، ناصر حسین استاد اور دیگر کئی ایک حضرات نے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے ۔