انتقال

   

بھینسہ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ کے مشہور و معروف ہمدرد ملنسار شخصیت عبدالغفار بیوپاری و سرگرم کانگریسی قائد کا گذشتہ شب اچانک قلب پر حملہ کے باعث نظام آباد میں انتقال ہوگیا ہے جو نظام آباد رشتہ دار کے جنازہ و تدفین میں شرکت کی غرض سے گئے تھے اور رات میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال کرگئے میت کو رات دیر گئے بھینسہ آبائی مکان واقع ذین العابدین گلی لایا گیا اور مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد میں بجے ادا کی گئی نماز جنازہ مرحوم کے بڑے فرزند مفتی محمد ذیشان قاسمی معلم مدرسہ معھدالابرار نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان سلیمان ٹیکری میں عمل میں آئی جس میں شہر اور دیگر مقامات کے علمائے اکرام اور مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہے مزید تفصیلات کے لیے مفتی محمد ذیشان قاسمی معلم مدرسہ معھدالابرار کے فون نمبر پر 9666468394 ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔