حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : پروفیسر مقبول احمد صدیقی کا بعمر 95 سال ، 23جولائی 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی مسجد ہذا میں 25 جولائی کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849258194 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غلام اصغر ولد جناب غلام اکبر سابق ملازم آلوین کمپنی کا 23 جولائی 2024 کو 9 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 جولائی کو بعد ظہر مسجد الماس چادر گھاٹ روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978697238 ۔ 8008663960 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالمجید ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم موظف سپرنٹنڈنگ انجینئر عمارات و شوارع کا 24 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور سوریہ نگر کالونی ، ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ، گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ ختم قرآن بروز جمعہ 26 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد نور ، سوریہ نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885307970 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مرزا مصطفی علی بیگ ولد جناب مرزا محی الدین علی بیگ مرحوم کا پیر 22 جولائی 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں 23 جولائی کو بعد نماز فجر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین درگاہ کملی والے شاہؒ کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ ختم قرآن جمعرات 25 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885202364 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعزیز ولد جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم ( ریٹائرڈ محکمہ آبرسانی ) ساکن سلیمان نگر ، راجندر نگر پلر 241 کا 24 جولائی 2024 بروز چہارشنبہ صبح گیارہ بجے بعمر 57 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز فجر جامع مسجد مسجد قادریہ ، فرسٹ لانسرز میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ مرحوم ، محمد اسلم و محمد عبدالعظیم ( عزیز ایڈورٹائزنگ ایجنسی AAA وجئے نگر کالونی و ٹولی چوکی ) کے منجھلے بھائی تھے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246169263 ۔ 9246168537 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ملا شبر حسین رشید مرحوم کی اہلیہ کا بعمر 84 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین قبرستان قطبی باغ دودھ باولی میں 1-30 بجے دن عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885156204 پر ربط کریں ۔۔
ہیوسٹن میں انتقال
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ فریدہ خاتون زوجہ جناب محی الدین خان مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل تھی ۔ نماز جنازہ ہیوسٹن مسجد میں ادا کی گئی اور وہیں پر تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ ختم قرآن جمعہ 26 جولائی کو سلیم نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966960296 پر ربط کریں ۔۔