حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب بشیر پاشاہ قادری کرائم رپورٹر ( سی این آئی) ولد جناب محمد حسین مرحوم ساکن جہاں نما کا جمعہ 26 جولائی کو قبل مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما میں رات 10 بجے ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849754141 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شاعر ڈاکٹر ناقد رزاقی کی اہلیہ ڈاکٹر انیس خاتون بنت شاہ محمد خاں مرحوم کا جمعہ 26 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں 10 بجے رات ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801405480 ۔ 9397036578 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زینت بانو زوجہ جناب سعید عالم سعید مرحوم بنت خواجہ ضمیر ( شاعر ) کا 21 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 جولائی کو بعد نماز عشاء جامع مسجد بند ناکہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801223516 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ثریہ بیگم زوجہ محمد حسن الدین مرحوم بنت مولوی سید محمد شفقت حسین کا 25 جولائی 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کوکہ کی ٹٹی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین براق جنگ مسجد قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد کوکہ کی ٹٹی میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، جناب میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار کی خوشدامن اور ایس ایم شجاعت حسین موظف اڈیشنل کمشنر کمرشیل ٹیکسیس کی ہمشیرہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700842350 ۔ 9618015669 پر ربط کریں ۔۔