سینئر صحافی حبیب جیلانی کا انتقال
حیدرآباد۔/21اگسٹ، ( راست ) سینئر صحافی و نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جناب حبیب علی بن محمد الجیلانی المعروف حبیب جیلانی ولد جناب حبیب محمد الجیلانی مرحوم کا بعمر 61 برس مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ حبیب جیلانی گذشتہ تقریباً 40 برسوں سے صحافت سے وابستہ تھے اور وہ نیوز چینل آئی این این کے بیورو چیف کے عہدہ پر فائز تھے۔ فاتحہ سیوم جمعہ 23 اگسٹ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد عمر فاروق ؓ ایرہ کنٹہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو دختران اور ایک فرزند حبیب عبدالقادر جیلانی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 7075183168 اور 9014803871 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب سید محمد ماجد علی عابدی ولد جناب سید محمد علی عابدی مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 اگست کو بعد نماز جمعہ تا عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160109771 ۔ 7306716464 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، جناب سید مسرور عابدی ممتاز شاعر ( مرحوم ) اور جناب سید مجتبیٰ عابدی (کانگریسی لیڈر ) کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد ولد جناب سید مصطفی مرحوم ساکن گولی پورہ موظف سیول ڈرافٹس مین سری رام ساگر پراجکٹ کا بہ عمر 88 سال 19 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسجد شکور محمد گولی پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ سید شاہ علی حسینی ؒ ملکارم منڈل شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9912480738 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد فیض الدین خان ولد محمد داؤد خان مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 21 اگسٹ 2024 کو نتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد توحید ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989855950 یا 9440360362پر ربط کریں۔