حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد رزاق احمد ریٹائرڈ ہیڈ وارڈ چنچل گوڑہ جیل ڈپارٹمنٹ ساکن حافظ بابا نگر ولد جناب محمد اسحاق احمد ( مرحوم ) کا 21 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 23 اگست بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، شاعر جناب محمد عبدالکریم ماہر حیدرآبادی (مرحوم ) کے داماد اور صحافی جناب محمد شاہد عظیم ( مرحوم ) سب ایڈیٹر سیاست کے بہنوئی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فرزند غوث پاشاہ فون 9885223122 ۔ 7780194588 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قادر الدین خاں ولد جناب محمد نصیر الدین خاں مرحوم کا 22 اگست 2024 کو مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 اگست بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ ( نامپلی ) میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780741131 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالصمد ( چاند ) ولد عبدالواجد مرحوم ( ٹیچر ) متوطن لدنور موضع ضلع سدی پیٹ حال مقیم گری نگر حیدرآباد کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ گری نگر مسجد میں 21 اگست 2024 کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین گری نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9908127802 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ دعوت و تبلیغ کے داعی جناب عبدالرشید ساکن ملک پیٹ کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز فجر مسجد بلال ، آسمان گڑھ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچل گوڑہ میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396449441 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نوجوان سید محمد ولد جناب سید عبدالباری کا بہ عمر 20 سال ساکن کمہارواڑی فتح دروازہ جو ایک ہفتہ قبل سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے دوران علاج آج خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی میں بعد نماز عصر بروز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین عقب مسجد مسکین فتح دروازہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676291736 ۔ 7893970166 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ امتہ الرفیق عرف خورشید بیگم اہلیہ جناب سید عبدالجلیل ( مرحوم ) انجینئر صاحبزادی محمد عبدالروف ( مرحوم ) منیجر گولکنڈہ سگریٹ فیکٹری ساکن کوہ سار کالونی ٹولی چوکی کا 22 اگست کی دوپہر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد توحید بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسجد اقصیٰ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381856022 ۔ 9246263212 پر ربط کریں ۔۔