حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد عبدالعلیم ولد جناب محمد عبدالقدیر مرحوم وظیفہ یاب گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا 22 اگست 2024 کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985808546 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید نور الحق رضوی ولد جناب سید عبدالغنی کا 23 اگست 2024 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عزیز باغ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 25 اگست بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7997446055 ۔ 8790538930 پر ربط کریں ۔۔