انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید ظہیر الدین علی ولد جناب سید محی الدین علی کا 26 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت قطبی صاحب ، عیدی بازار ، سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ زیارت شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں بروز جمعرات 29 اگست کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8686786804 ۔ 9652491641 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد احسن الدین ولد جناب محمد بشیر الدین مرحوم ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ساکن ہمایوں نگر کا 27 اگست 2024 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن ، مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849130248 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید انور ولد جناب سید محمود مرحوم ساکن رامچندر نگر عیدی بازار کا بہ عمر 42 سال 28 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121451797 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد یاسر الدین قریشی متعلم انٹر سال دوم ولد جناب محمد عرفان قریشی کا بعمر 16 سال 28 اگست کو بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد شمع رخ ، مستعد پورہ کاروان میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد حسینی پاشاہ قبرستان متصل مستعد پورہ کاروان روڈ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 30 اگست کو بعد نماز عصر مسجد شمع رخ ، مستعد پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666800015 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ مصلح الدین ( عبید سر ۔ ملک پیٹ ) کی اہلیہ محترمہ روبی بانو بنت جناب محمد رحمت علی خاں مرحوم کا بہ عمر 43 سال پیر 26 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور 2 فرزند شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد عشاء جامع مسجد اعظم پورہ میں مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم نے پڑھائی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 29 اگست کو 4 بجے شام مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000226524 ۔ 9848012411 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زبیدہ بیگم زوجہ جناب محمد بشیر احمد پٹیل مرحوم کا 27 اگست کو بعمر 84 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7416896466 ۔ 9849172569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ مہدی سلطانہ زوجہ حضرت سید شاہ نور الالصفیاء نقشبندی القادری عرف جہانگیر پاشاہ مرحوم کا 62 برس انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 2 دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 28 اگست بعد نماز فجر مسجد نور العلی نقشبندی میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ نور العلیؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نور العلی نقشبندی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849957713 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین مرحوم ساکن چنبیلی کا منڈوا ، عالیجاہ کوٹلہ کی زوجہ کا طویل علالت کے بعد منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دس بجے شب مسجد وفا خان اندرون عالیجاہ کوٹلہ ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد وفا خاں میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9290201021 پر ربط کریں ۔۔