انتقال

   

سدی پیٹ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ الحاجہ زیتون بی زوجہ الحاج شیخ چاند، بنت محمد سلاخاں محبوب علی سلاخاں ہوٹل بارہ امام سدی پیٹ کا بعمر 85 سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کئی دہوں سے عربی تعلیم دیا کرتی تھیں عربی خالہ کے نام سے کافی مشہور تھیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد سدی پیٹ میں صدر قاضی محمد ظہیر الدین بابر نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان بارہ امام میں انجام پائی۔ مرحومہ صدر قاضی محمد ظہیر الدین کی نانی ہوتی تھیں۔ انھوں نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے صدر قاضی ظہیر الدین بابر سے 9676627860، 9908383907 پر ربط کریں۔