حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید حبیب امام قادری کی دختر ، سید حفصہ عافیہ ، نواسی سید محی الدین خسرو قادری ( مشائخ بالاپور ) ، و سابق صدر مدرس گورنمنٹ پرائمری اسکول ، بازار گھانسی کا اچانک 14 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شریف بالا پور میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 ستمبر جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سید حبیب امام قادری سب ایڈیٹر رہنمائے دکن سے 9160297283 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد طاہر علی ولد محمد عبدالشکور مرحوم انکم ٹیکس اڈیٹر ساکن پھسل بنڈہ کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ عثمان پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل میں عمل آئے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9392473243 اور 8801105593 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب محمد غوث الدین علی المعروف چنو پٹیل ولد محمد حیدر علی ( ترکیمجال ) ساکن مراد نگر کا 10 ستمبر منگل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 ستمبر کو چھوٹی مسجد مراد نگر میں بعد نماز ظہر (جماعت 2 بجے ) ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 9014462388 / 8790343055 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
شمس آباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب محمد سراج الدین ولد جناب محمد یوسف الدین مرحوم عمر 60 سال ساکن قاضی گلی شمس آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں بعد نماز ظہر پڑھائی گئی ۔ تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ ، سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848111754 پر ربط کریں ۔۔