حیدرآباد۔ 11 ستمبر ۔ (راست) جناب محمد ضیاء الحسن ولد محمد نورالحسن ریٹائرڈ ملازم گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ملک پیٹ کا 11 ستمبر2024 ، بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:20 بجے ) مسجد سبحان شاہ علی بنڈہ ، روپ لال بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین یوسفین درگاہ ، نامپلی میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9392398814 ، 9700988149 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد رزاق علی ولد محمد علی(مرحوم) کا 11ستمبر 2024 بروز چہارشتہ انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ذات اللہ شاہ مولا علی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب ابو طلحہ امجد سابق اسٹیٹ حج کمیٹی ممبرتلنگانہ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ تفصیلات کیلئے 9963941823 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ جناب خواجہ معین الدین مؤظف ملازم اگریکلچر مارکٹ کمیٹی کا 10 ستمبر کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 ستمبربروز چہارشنبہ بعد نماز فجر مسجد سیدنا ابوبکر صدیق ؓ معین باغ عیدی بازار میں ادا کی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت حسن برہنہ شاہ ؒ سے متصل قبرستان میں عمل آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد سیدناابوبکر صدیق ؓ میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8187840037 پر ربط کریں۔