انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید عبدالرحیم اقبال ولد جناب سید محمد مستان ٹیچر مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 ستمبر 2024 بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد نعیم افسر ، ڈائمنڈ سٹی کالونی ، سلیمان نگر ، پلر نمبر 248 عطا پور روڈ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین عیدگاہ میر عالم سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686212113 ، 9538107032 ، 9700237531 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید صلاح الدین ولد سید شہاب الدین مرحوم موظف ممتاز کالج ملک پیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد 17 ستمبر 2024 بروز منگل بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد قباء سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ چنچل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 7205599637 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سیدہ بدر سلطانہ زوجہ جناب تاج الدین احمد مرحوم بنت جناب سید بنی عرف حاجی پاشاہ کا چہارشنبہ 18 ستمبر کو مختصر علالت کے بعد فجر سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 19 ستمر کو جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ نماز فجر ٹھیک 5.35 بجے ہوگی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ عیدی بازار ریاست نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700688879 یا 9000226570 پر ربط کریں ۔