انتقال

   

حیدرآباد۔ 4 اکتوبر (راست) جناب شیخ شاہ محمد ولد شیخ نذیر محمد مرحوم زمیندار دیوگاؤں ضلع امراوتی ساکن ملے پلی ظفر شاہ گراؤنڈ کا 3 اکتوبر 2024 ء بروز جمعرات کو بعمر 91 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 اکتوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866173484 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شیخ عبدالمحیت ( معز ) ولد جناب شیخ عبدالمقیت مرحوم کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849608065 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب قاضی سید عبدالمقیت عرف حمایت ساکن ظفر شاہ گراونڈ ملے پلی ولد حضرت قاضی سید میران مرحوم کا بہ عمر 67 سال بروز چہارشنبہ محتصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں صبح دس بجے دن انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ3 اکٹوبر کو بعد مغرب جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 5 اکٹوبر بعد نماز عصر جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030141007 پر ربط کریں ۔۔