انتقال

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( راست ) جناب محمد نعیم الدین بخش ولد محمد اللہ بخش مرحوم ساکن قدیم عیدگاہ مادناپیٹ ، سعیدآباد کا جمعرات 10 اکٹوبر 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد یکخانہ ، چھاؤنی نادعلی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8897146107 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبد النظیر ( نظیر ) ساکن چنچل گوڑہ سرگرم کارکن مجلس بچاو تحریک و معزز رکن مجلس انتظامی کمیٹی جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خان چنچل گوڑہ کا آج رات قلب پر شدید حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خان چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔نماز جمعہ ایک بجے ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866368364 پر ربط کریں۔
اورنگ آباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : یہ خبر انتہائی رنج و غم سے پڑھی جائے گی کہ اورنگ آباد کی معروف و مقبول شخصیت تارا پان سنٹر کے مالک نسیم صدیقی کے نام سے افسانہ نویس شرف الدین صدیقی کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کے افسانے کسی زمانے میں شمع اور بیسویں صدی میں بڑے اہتمام سے شائع ہوا کرتے تھے ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات رات 10 بجے جامع مسجد عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت شاہ نور حموی کی درگاہ کے قبرستان اورنگ آباد میں عمل میں آئی ۔ تارا پان سنٹر کے مالک شرف الدین صدیقی گزشتہ چار دہائیوں سے پان کی دکان چلا رہے تھے ان کے پان کے شوقین بھارت سمیت بیرون ممالک میں بھی بڑی تعداد میں ہیں اور انہیں پان بھی پارسل کئے جاتے ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ مشیت قادری زوجہ مولوی محمد ظفر الدین چشتی القادری مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 76 سال بوقت مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ 11 اکٹوبر بعد نماز جمعہ جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ عثمان باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید مشیت اللہ شاہ قادری دریچہ بواہر عثمان باغ بہادرپورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7287865239یا 6304722373 پر ربط کریں ۔ نماز جمعہ 3 بجے ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 13 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد عباسیہ احاطہ درگاہ حضرت سید مثیت اللہ شاہ قادریؒ دریچہ بواہر عثمان باغ میں مقرر ہے ۔
٭٭ محترمہ سلیمہ صفیہ خاتون زوجہ جناب یحییٰ علی خان مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا منگل 8 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین شہدوں کا حظیرہ ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان و دودختران شامل ہیں ۔ زیارت جمعہ 11 اکٹوبر کو صبح 8.30 بجے حظیرہ شہیدوں چنچل گؤڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8317559759پر ربط کریں ۔