انتقال

   

حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( راست ) محترمہ خدیجہ بیگم زوجہ محمد عبدالصمد مرحوم کا 11 اکٹوبر رات ایک بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ سعید آباد کالونی میں ان کے فرزند محمد لئیق اسراری نے پڑھائی۔ تدفین قبرستان حضرت اُجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ سعید آباد کالونی کی معزز خواتین میں شمار کی جاتی تھیں۔ وہ محمد رفیق مرحوم جائنٹ ایڈیٹر گواہ کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9550851516 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ حسینی بیگم زوجہ مرحوم سید مظہر الدین ساکن دبیر پورہ کا بعمر 66 سال بروز جمعہ 11 اکٹوبر 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9849511728 یا 7386684332 پر ربط کریں۔