انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاجہ سعیدہ یوسف زوجہ نواب محمد یوسف علی خاں بنت مولانا الحاج حکیم حافظ سید عزیز حسینی کا مختصر سی علالت کے بعد چہارشنبہ 16 اکٹوبر بعد نماز مغرب خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں بعمر 62 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 17 اکٹوبر بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-15 بجے ہوگی اور تدفین درگاہ حضرت میر شجاع الدین قادریؒ عیدی بازار کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر ہفتہ بعد نماز عصر مدرسہ فاطمتہ الزہرا للبنات بہادر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179633563 ۔ 9703192141 پر ربط کریں ۔۔