انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حافظ محمد نور الدین قریشی ولد جناب محمد غوث الدین قریشی مرحوم ساکن تاڑبن کالا پتھر کی اہلیہ کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد سلام اہلحدیث آئی ٹی اے کالونی میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106410028 ۔ 8655099748 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر شیخ عبدالکریم ، اسسٹنٹ پروفیسر اردو ، گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما اور بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹیڈی سنٹر کے کوآرڈینٹر ولد جناب شیخ عبدالنعیم ساکن کالا پتھر کا بروز جمعہ 25 اکٹوبر 2024 کو صبح کی اولین ساعتوں میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 44 برس تھی ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد صدیق اکبر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان ، نیو روڈ شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 27 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد صدیق اکبر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000300071 ۔ 7013673581پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وحید الدین ( موظف الیکٹرسٹی بورڈ ) ولد حکیم قاضی محمد حمید الدین ایلوری مرحوم کا 23 اکٹوبر 2024 چہارشنبہ کو اچانک علالت کی وجہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9502808234 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مسعود ولد جناب سید محبوب مرحوم ساکن کرما گوڑہ کا بعمر 69 سال جمعرات 24 اکٹوبر کو شام میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ 25 اکٹوبر کو بعد نماز جمعہ مسجد اجالے شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بخاری شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885663732 ۔ 9160308072 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ مقبول حسین خاموش ولد جناب سید شاہ غریب نواز حسین الخاموش مرحوم ساکن چندرائن گٹہ متوطن شمس آباد کا بہ عمر 95 سال 24 اکٹوبر 2024 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد علی چندرائن گٹہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین فیروز کا تکیہ قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959426343 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب صادق علی عرف جمیل ریٹائرڈ گزیٹیڈ آفیسر ڈی آر ڈی ایل ساکن حافظ بابا نگر ( سابق چنچل گوڑا ) ولد جناب داؤد علی مرحوم کا بعمر 85 سال جمعہ 25 اکٹوبر 2024 کو انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے وقت کے مشہور بیاڈ منٹن کھلاڑی تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مکہ امر القراء حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین چندرائن گٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9247439986 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب اسد علی ہزاری فرزند سبحان علی ہزاری مرحوم متوطن جگتیال حال مقیم حیدرآباد کا 25 اکٹوبر 2024 بروز جمعہ بعد مختصر علالت بعمر 78 سال خانگی ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 اکٹوبر بروز ہفتہ مسجد حضرت اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں بعد نماز ظہر (1-15 بجے ) ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان حضرت اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 9121859939 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید امجد حسین ولد جناب سید مظہر حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل ہفتہ 26 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142058976 ۔ 8309427596 پر ربط کریں ۔۔