انتقال

   

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( راست ) الحاج محمد عبدالحمید موظف لکچرر گورنمنٹ جونئیر کالج ظہیرآباد ولد الحاج محمد عبدالمجیب مرحوم کا بعمر 79 سال چہارشنبہ 30 اکٹوبر 2024 کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آزاد شاہؒ ( چھوٹی مسجد ) حبیب نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 31 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد آزاد شاہؒ حبیب نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان و چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885821060 یا 9848980711 پر ربط کریں ۔