انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب غوث محی الدین صدیقی ولد جناب احمد محی الدین صدیقی ساکن ستار باغ مقبرہ غالب جنگ کالے پتھر کا 25 نومبر کو بعمر 69 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ حضرت ظہور شاہ سید علی چبوترہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 نومبر جمعرات کو بعد عصر مسجد تکیہ حضرت ظہور شاہ سید علی چبوترہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6303496419 ۔ 9966843870 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سردار حسین عرف عرفان حسین ولد محمد اکبر حسین کا 20 نومبر 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عمر فاروقؓ نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین علی آباد میکل بنڈہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441531660 یا 9493029235 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد حبیب الدین خان ولد محمد بہاء الدین خان مرحوم ساکن کوٹلہ عالیجاہ (دودھ خانہ گلی ) کا انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948247890 یا 6304744604 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ثریا سلطانہ روحی عرف سسٹر بنت مولانا جمیل احمد مرحوم بانی ادارہ ملیہ ملک پیٹ اور زوجہ ڈاکٹر ناصر الدین صدیقی خالد مرحوم کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد بروز منگل26 نومبر2024 کو رات 10:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ احاطہ ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391384945 پر ربط کریں۔