حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا حافظ سید وسیم الدین نظامی اشرفی (خطیب و امام مسجد عمر فاروق چندا نگر ) ولد جناب محمد نسیم الدین مرحوم کا بہ عمر 67 برس چہارشنبہ 25 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق ویم کنٹہ کالونی چندا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین چندا نگر بی ایچ ای ایل بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 27 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق ، چندا نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573626766 ۔ 9949976867 پر ربط کریں ۔۔