حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید امجد الدین ولد جناب سید نذیر الدین مرحوم کا 24 دسمبر کو گردوں کے عارضہ کی وجہ سے بعمر 48 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین روشن دل تکیہ ، یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدہ ، اہلیہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392172021 ۔ 9252038936 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید حسین ولد جناب سید صاحب 30 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت اولیاء بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951347130 پر ربط کریں۔۔
٭٭ الحاج محمد معین الدین سیلانی بابا ولد جناب محمد لطیف الدین مرحوم موظف کیاشیئر محکمہ آبرسانی ساکن درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی کا منگل 24 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت یوسفین ؒ ، نامپلی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد گل بانو درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 26 دسمبر کو مسجد بدر الدین شاہ درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی روڈ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392406658 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد صمصام الدین خان ( ممو نواب ) ولد نواب محمد معین الدین خان مرحوم کا بعمر 80 سال مختصر سی علالت کے بعد آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، امریکہ سے آئے ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد گنبد ، ایودھیا نگر ، مہدی پٹنم پلر نمبر 28 میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد سالار الملک قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703804895 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رفعت سلطانہ زوجہ جناب عنایت اللہ خان وظیفہ یاب محکمہ پولیس ( ایس آئی ) کا 24 دسمبر بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد شفیع المنیر ، تیگل کنٹہ ، جہاں نما میں ادا کی گئی ۔ تدفین کوٹلہ احسن اللہ کے قبرستان واقع ناگاباولی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد شفیع المنیر ، تیگل کنٹہ میں مقرر ہے۔ مرحومہ ، خلیل ماسٹر ، مظہر بھائی نیوز پیپر ایجنٹ یاقوت پورہ کے بڑی بھاوج تھے ۔ تفصیلات کے لیے 7702035246 ۔ 9700490028 پر ربط کریں ۔۔