انتقال

   

حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) جناب خواجہ اسداللہ موظف سرکل انسپکٹر ولد جناب خواجہ وحید اللہ کا منگل 14 جنوری کو بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہرمسجد علی رشید ، فورٹ وویو کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان مسجد چندا صاحب میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات 9177618074 / 9989418578 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
٭٭ محترمہ الحاجہ رابیعہ رحیم صاحبہ محل جناب محمد رحیم الدین علی خاں صدیقی بڑ کمر مرحوم موظف ایکزیکیوٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی کا چہار شنبہ 15/جنوری کو مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ جمعرات 16/جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد کمبل پوش، سید علی چبْوترہ میں ادا کی جائے گی اور ملحقہ احاط درگاہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم جْمعہ 17/جنوری کو بعد نماز عصر مسجد کمبل پوش میں مقرر ہے۔9848084306 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔