انتقال

   

محبوب نگر۔22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیدکلیم اللہ حسینی کے والد امین اللہ حسینی کابعمر76سال آج دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعدنمازعصر مدینہ مسجد محبوب نگرمیںادا کی گئی ‘جس کے بعد تدفین مکہ مسجد جدید قبرستان ویرنا پیٹ میں عمل میںآئی ۔ پسماندگان میںا ہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں عزیزواقارب ‘رشتہ داروں اور مختلف سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔سابق وزیر وی سرینواس گوڑ نے بھی مسجد پہنچ کرمرحوم کا آخری دیدارکیا۔ مزید معلومات کیلئے 9160785245 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
llنظام آباد: 22؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد منیر الدین موظف مدرس گولڈن جوبلی ہائی اسکول کا مختصر علالت کے بعد نماز ظہر کے وقت انتقال دھاروگلی میں آبائی مکان پر ہوا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے ۔
llگلبرگہ :اطلاعات کے بموجب سابق رکن پارلیمینٹ گلبرگہ و سابق رکن قانون ساز کونسل الحاج اقبال احمد سرڈگی مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا 22جنوری کی صبح انتقالہوگیا ۔ ن ماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مقبرہ گلبرگہ میں اعداکی گئی اور تدفین قبرستان مقبرہ مسجد میں عمل میں لائی گئی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں فرزند عرفان سرحمد سرڈگی اور صاحب زادی ڈاکٹر جہاں شامل ہیں ۔جناب مقصودعلی منیار، عالم خان،ڈاکٹررحمت اللہ ،عبدالعزیز خرادی ، سینئیر صحافی حکیم شاکر،محمد عظمت محمد،کانگریسی قائد ساجد علی رنجولوی الحاج اقبال احمد سرڈگی کے رشتہ داران اور ان کے دوستوں و خیر خواہوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کآطہار کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔
llورنگل۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولوی ولی محمد صاحب خطیب و امام مسجد یعقوب شہید ؒ ریلوے اسٹیشن ورنگل کا 90سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا۔ وہ 40برسوں سے زائد عرصہ تک مسجد یعقوب شہیدؒ میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دئیے ۔ ان کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی مولانا سید شاہ حیدر ہلال الدین نوید بابا ، عبید بابا، مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ ‘ سید شاہ یحییٰ پاشاہ ودیگر اہم شخصیتوں نے انکا آخری دیدارکیا۔ نماز جنازہ مسجد یعقوب شہید ؒ اسٹیشن ورنگل میں پڑھائی گئی تدفین محلہ سودگراں قلعہ ورنگل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان و دو دختران ہیں۔ مزید معلومات کیلئے اقبال احمد سے 9989733473 پر ربط پیدا کریں۔