انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : انجینئر محمد مقبول علی شعیب ولد جناب محمد رمضان علی مرحوم ، ساکن چھاونی ناد علی بیگ ، کا بعمر 57 سال ، 12 فروری 2025 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز ظہر ، مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد مجاہد علی سابق سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے حقیقی بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848921408 ۔ 9700374120 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وسیع احمد ولد جناب محمد مجیب احمد مرحوم کا بہ عمر 42 سال 11 فروری 2025 کو اچانک قلب پر حملہ ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صالحین قدیم دارالعلوم حیدرآباد میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین خاکی شفاء درگاہ سلطان شاہی تالاب کٹہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے 9110534697 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب احمد حسین ، جوائنٹ انجینئر ، بی ایس این ایل وظیفہ یاب کا مختصر علالت کے باعث کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 12 فروری بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر پیلی مسجد ، ریاست نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182192241 پر ربط کریں ۔۔