انتقال

   

حیدرآباد 13 مارچ(راست) ۔ جناب سید وحید اللہ حسینی (اکبر) ولد سید اکرام اللہ حسینی مرحوم ساکن فرح کالونی سعید آباد کا بہ عمر 86 برس طویل علالت کے بعد جمعرات 13 مارچ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الہی، چادرگھاٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 15 مارچ کو 4 بجے سے عصر تک مسجد قباء سعید آباد میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 8688776487 پر کریں۔

٭٭ جناب عبدالغفار قاری ولد محمد عبدالرزاق قاری ساکن موتی گلی خلوت کا بہ عمر 70 سال علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین درگاہ شاہ محمد معین صاحب قبلہ آغاپورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 15 مارچ کو بعد نماز ظہر درگاہ شاہ محمد حسین شاہ ، آغا پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9063798406 یا 9391013870 پر ربط کریں۔

محل مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری کا انتقال
٭٭ مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری الموسوی سجاہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ موسی قادری پل قدیم کے محل مبارک کا 11 رمضان 12 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 رمضان مبارک 13 مارچ کو بعد نماز فجر مسجد موسویہ اندرون درگاہ شریف ادا کی گئی ۔محترمہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی خانقاہ موسی قادری میں عوام کا تانتا بندھ گیا ۔ حضرت کے مکان پہونچ کر پرسہ دینے والے اور نماز جنازہ میں شریک رہنے والے نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ اضلاع تلنگانہ سے سینکڑوں عقید مند و مریدین معتقدین موجود تھے ۔ مولانا سید شاہ محمد فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین بارگاہ موسی قادری نے نماز جنازہ کی امامت کی ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادگان کے علاوہ ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔فاتحہ سیوم 13 رمضان 14 مارچ جمعہ بعد نماز عصر مسجد بارگاہ موسی قادری میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 9396835239/ 9949241761 پر ربط کریں ۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /13 مارچ ( راست ) محترمہ صابرہ سلطانہ زوجہ انجینئیر سید محی الدین اقبال کا بعمر 71 سال پانچ رمضان المبارک کی صبح شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ جناب محمد لطیف الدین مرحوم ایڈوکیٹ کی دختر اور ڈاکٹر محمد عارف الدین ، محمد آصف الدین انجینئیر محمد یوسف الدین مرحوم و ڈاکٹر محمد اکرام الدین مقیم شکاگو کی ہمشیرہ تھیں۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور تین فرزندان سید وسیم الدین ، سید وحیدالدین اور سید وجاہت الدین شامل ہیں۔ مرحومہ وجئے نگر کالونی کی ساکن تھیں۔ نماز جنازہ اور تدفین وہیں شکاگو امریکہ میں ادا کی گئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر +919963101978 پر ربط کریں ۔