حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب مرزا محمد علی بیگ ولد جناب مرزا احمد علی بیگ مرحوم وظیفہ یاب ( محکمہ پولیس CAR پیٹلہ برج ) کا 17 مارچ 2025 کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ ماما بختاور ہاٹ سنتوش نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989108146 ، 9100011184 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب سید محمود علی ولد جناب سید غلام دستگیر مرحوم کا بہ عمر 90 سال آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد عباد اللہ شاہ کالونی دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے فون 9705052800 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرزندانہ بیگم زوجہ محمد اسحاق کا بعمر 52 سال حافظ بابا نگر کنچن باغ ، 19 مارچ 2025 بروز چہارشنبہ کو صبح انتقال ہوگیا ۔ 20 مارچ کو نماز جنازہ مدینہ مسجد حافظ بابا نگر میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین چنچل گوڑہ سعیدآباد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686507869 پر ربط کریں ۔