انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب غلام محمد صمدانی ولد جناب غلام جیلانی مرحوم زمیندار سدی پیٹ یرہ پلی ساکن فتح دروازہ حال مقیم آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی کا 29 اپریل 2025 کی صبح 8 بجے خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ سات گنبد روڈ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160726950 ۔ 9866069591 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ فاروق ولد شیخ چاند کا مختصر سی علالت کے بعد 29 اپریل 2025 ، منگل کی رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 اپریل بروز چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد رحمتین میں حضرت حبیب مصطفی بن حسن العیدروس نے پڑھائی اور دعائے مغفرت کی ۔ تدفین چھوٹے قبرستان (نورین) میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم یکم ؍ مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد رحمتین چندرائن گٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مرحوم شیخ فیروز کے چھوٹے بھائی ہوتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے شیخ محمدولد شیخ فیروز سے 9154109716 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید عبدالکلیم شریف ولد سید یوسف شریف مرحوم ساکن حسن نگر ( کراکری کاروبار) کا منگل 29 اپریل 2025 کی رات 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 اپریل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد حسن نگر میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ اکبری مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد حسن نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981181755، 9959192035 پر ربط کریں ۔