حیدرآباد /7 مئی ( راست ) استاذ سخن حضرت طالب رزاقی کے بڑے فرزند جمیل انور رزاقی کا بعمر 80 سال 5 مئی کو بعد مغرب قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 بجے شب مسجد پیراں شاہ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین تیغا قبرستان نزد شیخ فیض کمان یاقوت پورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم شاعر ڈاکٹر ناقد رزاقی ، شکیل انور رزاقی اور تشکیل انور رزاقی کے برادر کلاں تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801405480 پر ربط کریں ۔
٭٭ فٹبال کے قومی کھلاڑی جناب دوست محمد خاں المعروف ( ڈی ایم کے افضل ) ولد جناب غوث محمد خاں مرحوم ساکن مراد نگر کا چہارشنبہ 7 مئی کو شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 8 مئی کو مسجد مراد شاہ دھوتی مراد نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-30 بجے مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان مراد شاد دھوتی ؒ ، مراد نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849042376 ۔ 8977531400 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شاہین بیگم زوجہ جناب محمد قیوم دختر جناب محمد یقوب کا بعمر 33 سال چہارشنبہ 7 مئی کو 1.30 بجے دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد پریڈ گراؤنڈ پی ٹی او سٹی کالج میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد برق جنگ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 9 مئی کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347675352یا 9618199491 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ رئیسہ بیگم زوجہ جناب محمد علی بیگ ریٹائر اسسٹنٹ پنشن آفیسر کا بروز منگل 6 مئی بعمر 87 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان امام باڑہ یاقوت پورہ میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8 مئی کو بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395167173 پر ربط کریں ۔۔