پٹلم /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے محمود جابری عمر 76 سال کچھ عرصہ سے ٹولی چوکی حیدرآباد میں مقیم پذیر تھے ۔ چند ماہ سے علیل تھے ۔ کل بعد مغرب کے انتقال ہوگیا ۔ میت کو آبائی مقام پٹلم لایا گیا۔ آج بعد نماز ظہر وحید مکتوم مسجد میں مرحوم کے رشتہ دار محمد پرویز نے جنازہ کی نماز پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں رشتہ داروں کے علاوہ مقامی حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔