انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 مئی ۔ ( راست ) جناب محمد فرخ جہانگیر ولد محمد جہانگیر الدین خان مرحوم بانی کرسپانڈنٹ ھدیٰ ہائی اسکول کا 25 مئی 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد دینی راحت نگر عنبرپیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قادر باغ قبرستان عنبرپیٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700252158 یا 9393321598 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید ضیاء الحسن ولد جناب سید سراج الحسن مرحوم ، متوطن امبیڈکر نگر،ضلع کریم نگر کا بعمر 50 سال مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بلالؓ، سبھاش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین محلہ سواران کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7981977748 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ رفعت النساء بیگم زوجہ جناب محمد نورالدین غوری‘ ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس‘ کشن باغ کا 28 مئی بروز چہارشنبہ دوپہر 2.30 بجے انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 29 مئی بروز جمعرات بعد نماز ظہرجامع مسجد چول پلی‘ شادنگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین چول پلی میں واقع غوری قبرستان میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9100755309 /9912012263 پر ربط کریں۔