حیدرآباد ۔ 4 جون ۔ ( راست ) مرزا عظمت اللہ بیگ ولد مرزا حفیظ اللہ بیگ مرحوم عرف سعید ساکن لنگر حوض کا بعمر 57 ، بروز پیر 2 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جانی بیگم بغداد کالونی لنگر حوض میں بروز منگل 3 جون کو ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پنشن پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 5 جون کو بعد نماز عصر مسجد جانی بیگم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866307115 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید وقار احمد ولد جناب میر احمد علی مرحوم ریٹائرڈ فزیکل ڈائرکٹر گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ ساکن عیدی بازار کا 4 جون 2025 کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جون جمعرات کو بعد نماز ظہر ( جماعت 1-30 ) مسجد صدیق اکبرؓ ( نزد درگاہ حضرت شجاع الدینؒ ) عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین قبلہؒ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 6 جون کو بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر ، ؓ عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7287862168 ۔ 6304521977 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مظفر حسین کارپوریٹر سنتوش نگر کا 4 جون 2025 کی شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جون کو بعد نماز ظہر ( 1-15 بجے ) مسجد معراج ، سعید آباد ، بمقابل چنچل گوڑہ جیل ادا کی جائے گی ۔ تدفین سلطان دائرہ قبرستان عقب مسجد معراج میں عمل میں آئے گی ۔۔
٭٭ جناب ذاکر جاوید حسین ایڈوکیٹ رکن بار کونسل و وقف بورڈ کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر صابر حسین واجد کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد انڈو عرب لیگ میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب ذاکر حسین جاوید کے فون نمبر 9848124430 پر ربط کریں۔
٭٭ حضرت سیدہ حمیدہ بیگم زوجہ حضرت مولانا حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی نبیرہ و خلیفہ و جانشین بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی ؒ کا 7 ذی الحجہ 4 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز عشاء بارگاہ بحر العلوم ، صدیق گلشن ، بہادر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروزِ جمعہ 9/ذی الحجہ بعد نمازِ مغرب، بہ بارگاہِ حضرت بحر العلومؒ ، بہادر پورہ مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 09346023831 ۔ +966501881501 پر ربط کریں ۔۔