انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد قطب الدین صدیقی ولد الحاج محمد علیم الدین صدیقی مرحوم موظف ملازم انسپکٹر ویٹس اینڈ میزرس ڈیپارٹمنٹ کا 18 نومبر 2025 کی صبح انتقال ہوگیا ۔ اسی دن نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد معراج میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978235566 ۔ 7032513556 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب تنویر محمد خان ولد جناب محمد خان مرحوم ساکن آصف نگر کا 19 نومبر 2025ء بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 20 نومبر بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد آصف نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیل کیلئے فون 9866441833 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج سید خواجہ ولد جناب سید چاند مرحوم کا 19 نومبر 2025ء بروز چہارشنبہ کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 نومبر بروز جمعرات کو مسجد منورہ، پھول باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان و پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیل کیلئے فون 9505878067 یا 6302475483 پر ربط کریں۔

لندن میں انتقال
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد ریاض الحسن ولد جناب محمد سلیمان کا آج یو کے ( لندن ) میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، یو این او میں بحیثیت سیول انجینئر کے علاوہ افریقی ممالک میں بہت سارے پراجکٹس پر خدمات انجام دیں ۔ نماز جنازہ کل یو کے میں ہی ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر رخسانہ حسن کے علاوہ فرزند مہدی حسن جرنلسٹ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246373396 ۔ 9642499110 پر ربط کریں ۔۔