حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب شیخ جہانگیر ولد جناب شیخ لال محمد مرحوم ساکن کمان الائچی بیگ میر عالم منڈی کا پیر 9 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 10 مارچ کو مسجد رحمانیہ کمان الائچی بیگ میر عالم منڈی میں بعد نماز فجر ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت بود علی شاہؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 12 مارچ کو مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8688925825 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رفعت آراء بنت محمد لطیف الدین خاں مرحوم کا چہارشنبہ 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسجد ریتی کی ، قریب ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد معین الدین خاں انچارج اردو مسکن خلوت کی چھوٹی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618094171 پر ربط کریں ۔۔