حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد ظہیر الدین ولد جناب محمد بہا الدین مرحوم موظف سپرنٹنڈنٹ انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کا 17 اگست 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی مغل نگر رنگ روڈ میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 7893619235 ۔ 6300005833 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب قیوم علی ولد جناب علی میاں مرحوم کا بعمر 71 سال 18 اگست 2026 کی صبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر 20 اگست کو تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9381816623 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے ریاستی صدر خواجہ وراحت علی کی والدہ محترمہ بشارت النساء بیگم زوجہ جناب خواجہ ریاست علی کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح گجویل ضلع سدی پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 86 سال کی تھیں ۔ بعد نماز عصر مدینہ مسجد مرکز گجویل میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔۔