دل کا دورہ پڑنے سے قبل نماز عصر امام صاحب کا سانحہ ارتحال
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جگتیال ضلع کے لائیکل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جس میں جامع مسجد کے امام صاحب کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد رائیکل کے امام محمد امام الدین منگل کو نماز عصر کی ادائیگی کے لیے مصلی پر بیٹھے اور انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ۔ یہ پورا منظر مسجد کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ۔ جس میں دیکھا گیا کہ مسجد کے امام مصلی پر بیٹھے تھے نماز کے لیے دو منٹ باقی تھے کہ وہ اچانک گرپڑے اور انتقال کر گئے ۔ مصلیان نے انہیں سی پی آر بھی کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ محمد امام الدین جامع مسجد رائیکل میں گزشتہ 40 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور وہ ساتھ ہی دینی تعلیم بھی دے رہے تھے ۔ 60 سالہ امام صاحب کی موت کی خبر نے رائیکل کے مسلمانوں کو غم میں مبتلا کردیا ۔۔ ش m/b
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب شیخ خلیل ولد شیخ حسین مرحوم ، مالک ایس کے فیبریکشنس ورک ، یوسفین کالونی کا 16 ستمبر 2026 صبح کی اولین ساعتوں میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شیخ حسن ، روبرو بھارت پٹرول پمپ ، بابا نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسلم ہاسپٹل روبرو چیونٹی شاہ درگاہ ، چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 18 ستمبر مسجد حسن میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9399906061 ۔ 9394049887 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ احمدی بیگم فرحت زوجہ صدیق احمد جماعت اسلامی ملک پیٹ کا 15 ستمبر بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مرحومہ احمدی بیگم چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کی خالہ ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9182347752 پر ربط کریں۔