انتقال

   

حیدرآباد۔15 نومبر (راست) جناب محمد عبد الخالق کنٹرولر آف اگزامینیشن بورڈ آف انٹر میڈیٹ حیدرآ باد کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ مرحوم، بو دھن ضلع نظام آباد کے متوطن تھے۔ مرحوم ، جناب ایم اے سلام مرحوم ٹیچر کے فرز ند اور ایم اے رفیق وائس پر نسپل گورنمنٹ گری راج کالج کے حقیقی بھائی تھے۔ خواجہ معین الدین ایم اے قدوس احمد بخاری اسرار احمد مرزا حسن بیگ نے اللہ سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں جگہ عطا کرے۔ علاوہ ازیں جناب سید شوکت علی ‘ جناب محمد مسعود الدین احمد ‘ جناب محمد زبیر احمد ‘ مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ‘ جناب ڈاکٹر محمد عبدالخالق ضلع انسپکٹنگ ایجوکیشن آفیسر ( میوا )نے جناب عبدالخالق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ افراد خاندان کیلئے دعاء کی ۔
٭٭ جناب میر عنایت علی ابن میر محمود علی زوار مرحوم ، برادر میر ہادی علی چیف ایڈیٹر روزنامہ بے مثال کا 15 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن واقع سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 نومبر ایک بجے دن عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار منعقد ہوگی ۔ ذاکر اہلبیت میر جواد علی عابدی بیان کرینگے ۔۔
٭٭ جناب سید اسد اللہ حسینی ولدسید فیض اللہ حسینی مرحوم ‘ مالک اربن ووگ‘ شاہ علی بنڈہ کا بروز منگل 15 نومبر کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 16 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد محمدیہ ‘ علی نگر شمشیر گنج میں ادا کی جائیگی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون : 8555052915 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔