انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت میر حافظ علی قادری ٹیکمالی متوطن ٹیکمال وظیفہ یاب محکمہ تعلیمات حال مقیم حیدرآباد کا 2 جنوری کو صبح 8 بجے خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں پانچ دختران اور چار فرزندان ، میر محفوظ علی قادری ، میر حفاظت علی قادری ، میر تحفظ علی قادری سینئیر آڈیٹر پے اینڈ اکاونٹ آفیس ضلع حیدرآباد اور میر کفایت علی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری کی امامت میں ادا کی گئی اور حضرت سالم باوزیر قادری چشتی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912467331 ۔ 9848869742 پر ربط کریں ۔۔

٭٭
جناب محمد عثمان محی الدین ولد شیخ عبداللہ مرحوم ساکن دبیر پورہ کا بروز چہارشنبہ رات 11 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 جنوری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد وزیر النساء میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم، محمد غوث محی الدین پروپرائٹرM انجینئر کے والد تھے۔ مزید معلومات کیلئے فون 9246103741 ، 7702563741 پر ربط کیا جاسکتاہے۔

٭٭ جناب محمد عبدالقدیر ساکن یاقوت پورہ کا 2 جنوری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جنوری بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد لال محمد صاحب یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059823640 ۔ 6300305266 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ قمر النساء عطیہ زوجہ جناب محمد ظہیر الدین کا 2 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کونچہ نسیم شہران میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکیاں اور لڑکا محمد حسیب شامل ہیں۔ مرحومہ ، الحاج سید شاہ فخر الدین محمد محمد الحسینی بندہ نوازی نبیرہ سید شاہ راجو قتال حسینی ؒ ، مصری گنج کی صاحبزادی اور سید شاہ محی الدین حسینی مسعود پروپرائٹر اسٹوڈنٹ بک ہاوز چارمینار کی ہمشیرہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری بعد نماز عصر مسجد کونچہ نسیم شہران میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848282143 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ معراج فاطمہ زہرا بنت مولوی سید محمد ہاشم خاں مرحوم اہلیہ جناب محمد سجاد حیدر سلم ڈیولپمنٹ آفیسر بلدیہ سردار محل کا یکم جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین کل رات دیر گئے دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جنوری کو 4 ساعت عصر عاشور خانہ باب المراد ، گچی چبوترہ ، یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121899585 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرزانہ تنویر بنت مولوی میر اصغر علی مرحوم اہلیہ مولوی میر طاہر علی ساکن بابا نگر کا یکم جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جنوری بروز جمعرات 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8897044328 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد خواجہ معین الدین عرف شاکر ولد جناب محمد ضمیر الدین مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا بروز منگل یکم جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات 9-30 بجے مسجد محی الدین النساء بیگم میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ متصل مسجد معراج میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100942478 ۔ 9346506170 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ شریفہ زوجہ جناب محمد محبوب مرحوم ( بیگم بازار ) کا بعمر 76 سال بروز چہارشنبہ 2 جنوری کو بوقت نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866726922 ۔ 9030587736 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ ممتاز ادیبہ و شاعرہ معتمد تنظیم بنت حرم و ایکزیکٹیو ممبر محفل خواتین محترمہ عزیزہ محبوب اہلیہ ڈاکٹر سید محبوب علی مرحوم موظف ڈائرکٹر ریسرچ اگریکلچر یونیورسٹی راجندر نگر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد فردوس کوچہ مرزا عباس قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک دختر محترمہ اسریٰ منظور ( جرنلسٹ ) اور فرزند جناب سید ظہیر الدین حال مقیم ریاض سعودی عرب شامل ہیں ۔ مرحومہ ، جناب حبیب حیدرآبادی مرحوم ، محمد عبدالوحید ، محمد عبدالقدیر اور محمد عبدالنعیم کی بہن تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9581598919 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سینئیر صحافی جناب سید محمد ہادی (المعروف ہادی رحیل ) ادیب اور کالم نویس کا آج دوپہر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بعمر 81 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ سابق میں پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف سے وابستہ تھے ۔ مرحوم کئی انجمنوں سے وابستہ اور ممتاز ڈرامہ نگار تھے ۔ مرحوم تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے بھی جنرل سکریٹری تھے ۔ نماز جنازہ 3 جنوری کو مسجد میاں مشک بعد نماز ظہر ایک بجے دن پرانا پل میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان نزد ہرا دروازہ کاروان روڈ ( قبرستان کاغذی گوڑہ ) عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک دختر حال مقیم کینڈا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949520425 ۔ 9396485500 ۔ 9394731981 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید شاہ امیر حسین رضوی المدنی ( قدیر نواب ) فرزند حضرت سید شاہ تجمل حسین رضوی المدنی سابق سجادہ نشین بارگاہ امر اللہ شاہؒ کی نماز جنازہ جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہ ، مغل پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ امر اللہ شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی نے پڑھائی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 3 جنوری کو جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہؒ ، مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ شام 4 بجے قرآن خوانی ہوگی بعد نماز عصر چادر گل و فاتحہ ہوگی ۔۔

سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید امجد علی ولد جناب سید محسن علی (مرحوم ) جو الخبر ( دمام ) میں ملازم تھے کا بروز جمعرات 27 دسمبر کو اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی تدفین بروز منگل یکم جنوری 2019 بعد مغرب الخبر میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9542964010 ۔ 9000226524 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد معین الدین صدیقی عرف لیاقت ولد جناب محمد محسن الدین صدیقی مرحوم کا یکم جنوری بعد نماز عصر جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جنوری بعد نماز ظہر جدہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات جدہ 00966502898345 ۔ 9246552029 پر ربط کریں ۔۔