انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب مرزا ہدایت اللہ بیگ ( ساکن کنگ کوٹھی ) ولد جناب مرزا حیدر بیگ مرحوم کا 3 جنوری کو بعمر 98 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد کنگ کوٹھی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین باغ لنگم پلی کے شاہی قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9248876679 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب سید سجاد حسین المعروف ساجد نواب خلف نواب سید محمد عسکری حسین المعروف نواب عسکر نواز جنگ محمد پاشاہ کا انتقال ہوگیا ۔ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے نماز جنازہ پڑھائی اور دائرہ میر مومن میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، نواب سید محمد حامد حسین المعروف حامد نواب کے بھائی تھے ۔ مجلس زیارت 5 جنوری 4 بجے شام عزا خانہ زہرا دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346437411 ۔ 8919661272 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد قادر الزماں خاں سینئیر سائنٹسٹ آئی آئی سی ٹی ( وظیفہ یاب ) ولد جناب محمد یوسف زماں خاں مرحوم ساکن بنجارہ ہلز کا جمعرات 3 جنوری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمت عالم بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 5 جنوری کو مسجد رحمت عالم ( انڈو عرب لیگ ) بنجارہ ہلز میں بعد نماز عصر 4-45 بجے مقرر ہے ۔ وہ ڈاکٹر و پروفیسر جمیل النساء کے شوہر اور محمد عارف الزماں خاں سابق ایڈیٹر ماہنامہ آندھرا پردیش اور ڈاکٹر احسن الزماں خاں شکاگو ( امریکہ ) کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23314607 ۔ 7995162515 پر ربط کریں ۔۔