انتقام کے جذبے سے گھروں کو گرانے کا الزام :اکھلیش

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست میں نظم ونسق اور آئین کا راج ختم کردیا ہے اور حکومت انتقام کے جذبے سے لوگوں کے گھروں کو زمیں دوز کررہی ہے ۔یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی لاقانونیت سے سبھی لوگ پریشان ہیں۔ بی جے پی حکومت نے اپنے پورے میعاد کار میں بدلے کے جذبے سے کام کیا ہے ۔