انتونیو گوٹریس سے مائیک پومپیو کی آج ملاقات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 20 اگست کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کریں گے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین اسی سی ) کی میٹنگ میں شامل ہوں گے ۔مسٹر پومپیو نے ٹوئٹ کیا‘‘میں وسطی ایشیا میں امن و سلامتی کے سلسلہ میں نیویارک میں منعقد یواین ایس سی کے اجلاس کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں متعلقہ مسائل کو حل کرنے اور عالمی چیلنجوں کے تناظر میں امریکہ اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اقدامات کو لے کر مسٹر گوٹریس کے ساتھ بات چیت کروں گا’’۔