سیتا پور: اتر پردیش کے سیتا پور کی ایک عدالت نے شری لکشمن داس آداسی آشرم کے مہنت بجرنگ مونی داس کی ضمانت منظور کر لی ہے، جسے نفرت انگیز تقاریر کرنے اورعصمت دری کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ جج سنجے کمار نے مہنت کو ضمانت دی اور اتوار کی صبح اسے جیل سے رہا کر دیا گیا۔رام نریش نامی شخص کی طرف سے داس کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد اسے 13 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔